کنزرویٹو پارٹی کی اندرونی لڑائی پر برطانوی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں لفظی جنگ

Published On 15 June,2023 11:48 pm

لندن: (دنیا نیوز) لیبر پارٹی کے رہنما سر کیر سٹارمر نے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا جس پر پارلیمنٹ میں لیبر رہنما اور وزیر اعظم رشی سنک کے درمیان سخت سوالات تبادلہ ہوا۔

سر کیر سٹارمر نے بورس جانسن کی اعزازی فہرست کو بلاک کرنے میں وزیر اعظم پر کمزوری دکھانے کا الزام عائد کر دیا اور کہا کہ برطانیہ کنزرویٹو کی نہ ختم ہونے والی اندرونی لڑائی کی قیمت چکا رہا ہے، لوگ مہنگائی اور بلوں سے پریشان ہیں، کنزرویٹو نے یہ ہفتہ اعزازات کی فہرست پر بحث میں گزار دیا۔

جواب میں وزیر اعظم رشی سنک کا کہنا تھا کہ سابق وزرائے اعظم پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز میں تاحیات نشست سمیت اعزازات دینے کے حقدار ہیں، میری حکومت نے اعزازات کی فہرست کے سلسلے میں کنونشن کی پیروی کی۔

وزیر اعظم رشی سنک نے لیبر پارٹی کی اقتصادی اور سبز توانائی کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔