برطانیہ: مانچسٹر میں شمالی صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی

Published On 17 June,2023 04:33 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شمالی صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور متعدد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ صنعتی علاقے سے ملحقہ سڑکوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، آگ لگنے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔