لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں مہنگائی کی شرح مسلسل اضافے کے ساتھ 8.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بینک آف انگلینڈ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جس میں مسلسل 13ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا، شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی معیشتوں میں اس وقت برطانیہ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے، قرضوں پر مارک اپ بڑھنے سے ہاؤسنگ سیکٹر کو دھچکا لگ سکتا ہے۔