لندن : (دنیانیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ فیسوں کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا ۔
انہوں نے امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافے کا اعلان کیا جبکہ ہیلتھ سرچارج کی رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے ، ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔