برطانیہ : ریلوے کی تین روزہ ہڑتال جاری ، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا

Published On 21 July,2023 10:26 am

لندن: (دنیانیوز) برطانیہ میں ریلوے کی تین روزہ ہڑتال جاری ہے ، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کمپنیاں نظرثانی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں، ریلوے یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں تعطیلات کے عروج پر ہڑتال سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہٹرتال سے ویلز اور سکاٹ لینڈ سمیت پورے ملک میں ریلوے کی سروسز متاثر ہونگی، مرکزی انٹرسٹی روٹ، لندن اور گلاسگو کو جوڑنے والی مغربی ساحل کی مین لائن بھی بندہے ۔

ڈاکٹرزکی ہڑتال

دوسری جانب برطانیہ میں ہزاروں سینئر ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سڑکوں پر ہیں، 2012 کے بعدپہلی بار سینئر ڈاکٹرز نے ہڑتال میں حصہ لیا، منگل کو جونیئر ڈاکٹروں نے پانچ روزہ ہڑتال ختم کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہڑتال سے ہزاروں کی تعداد میں طے شدہ اپوائنٹمنٹس اور آپریشنز منسوخ کردیے گئے ، ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ کم تنخواہوں میں مہنگائی کا مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز انگلینڈ میں ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹروں کی 48 گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے۔