واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی بائیڈن فیملی کے ساتھ نزدیکیاں نہ بڑھ سکیں، شہزادہ ہیری اور میگھن کی بائیڈن کے طیارے میں سفر کی خواہش مسترد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ کی تدفین کے بعد شہزادہ ہیری ایئر فورس ون میں امریکا لوٹنا چاہتے تھے، معاملہ سیاسی بننے کے خدشات پر وائٹ ہاؤس نے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون اول نے انہی تعلقات کی وجہ سے برطانیہ میں انویکٹس گیمز میں شرکت سے معذرت کی جبکہ سیاسی قد بڑھانے کیلئے میگھن نے امریکی خاتون اول کو بیش قیمتی تحفہ بھی بھیجا تھا۔