لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں 20 ہزار ریلوے ملازمین نے کم تنخواہ کے معاملے پر 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں نے اوور ٹائم اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر تازہ ہڑتال کا اعلا ن کر دیا، ملک بھر کے 14 ٹرین آپریٹرز نے سروسز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
یونین ورکرز کا کہنا ہے کہ کمپنیاں نظرثانی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہیں، ہڑتال 20 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ 22 اور 29 جولائی کو بھی ٹرینیں بند رہیں گی۔
برطانیہ میں تعطیلات کے عروج پر ہڑتال سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔