ترکیہ: کیناکلے کے جنگلات میں لگنے والی آگ آبنائے ڈار ڈینیلس تک پھیل گئی

Published On 23 August,2023 06:45 am

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آنے والے 6 دیہات خالی کرا لیے گئے، آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے آبنائے ڈار ڈینیلس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آتشزدگی کی وجہ سے ایجین سی اور بحیرہ مرمرہ کے درمیان سمندری ٹریفک کو معطل کر دیا گیا، آبنائے ڈارڈینیلس ایجین سی کو بلیک سی سے ملاتی ہے جس کے ذریعے ایشیا اور یورپ کے درمیان سمندری تجارت ہوتی ہے۔