روس: طیارہ حادثے میں ویگنرگروپ کے سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

Published On 23 August,2023 11:08 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی نشریاتی ادارے کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام نے تصدیق کی ہےکہ نجی طیارے میں ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن بھی سوار تھے، طیارے میں عملےکے3 افراد سمیت 7 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کسی کے بچنے کی کوئی اطلاع نہیں۔