کانگو: شدت پسندوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published On 29 August,2023 06:21 am

برازاویلے: (دنیا نیوز) کانگو میں شدت پسندوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا، حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آپریٹوفار دی ڈیویلپمنٹ آف کانگو ملیشیا گروپ کے شدت پسندوں نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک ہوئے، نسلی فسادات میں بھی یہی گروپ ملوث رہا ہے۔

واضح رہے کہ کوڈیکو ملیشیا گروپ ایک نسل پرست گروپ ہے جو ہیما نامی گروپ کا مخالف ہے، کانگو میں نسلی فسادات کی وجہ سے 15 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں شہری اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔