مالی : (ویب ڈیسک ) مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملوں میں 64 افراد کو قتل کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 شہری جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 50 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
مالی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔
دہشتگرد حملے میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر حکومت نے ملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیاہے۔