یوکرین کیلئے امریکی امداد سے ہمارے فوجی آپریشن پر فرق نہیں پڑے گا: روس

Published On 08 September,2023 02:33 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے کہا ہے کہ امریکا کی یوکرین کیلئے امداد اور حمایت سے ہمارے خصوصی فوجی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کریملن نے امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ یوکرین پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار یہ بیانات سنے ہیں کہ امریکا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، امریکا آخری یوکرینی تک یہ جنگ جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ انٹونی بلنکن دو روزہ دورے پر یوکرین میں ہیں جہاں انہوں نے یوکرینی وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقاتیں کیں اور مزید ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا، امریکا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 43 عشاریہ 2 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔