امریکی صدر کا بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

Published On 11 September,2023 07:32 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔

صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔