بھارت: ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک، 700 سے زائد متاثر

Published On 18 September,2023 06:12 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مہلک نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد متاثر ہوئے ہیں، بھارتی ماہرین وائرس کے پھیلنے کا کھوج لگانے میں ناکام ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا، وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

کیرالہ میں مہلک وائرس نیپا کے پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے میں پوری طرح ناکام ہیں۔