سیئول: (دنیا نیوز) ٹیچرز کا احتجاج رنگ لے آیا، جنوبی کوریا کی حکومت نے اساتذہ کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے نیا قانون منظور کر لیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں اساتذہ گزشتہ 2 ماہ سے والدین کی جانب سے شکایات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے ہم خودکشیوں پر مجبور ہیں کیونکہ بچوں کے والدین ہم پر بدنیتی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
مظاہرین اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے دوران کلاس میں حقوق دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بعض اوقات بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع دینے پر والدین کی جانب سے اساتذہ کو ہراساں کیا جاتا ہے اور ملازمتوں سے ہٹائے جانے کا کہا جاتا ہے۔