ایمسٹر ڈیم: (ویب ڈیسک) مسلح طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ طالبعلم نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔
بعد ازاں وہ ایک ہسپتال پہنچا اور 43 سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں، ہسپتال میں فائرنگ کے وقت کئی نوجوان انٹرویو دینے آئے ہوئے تھے، لیکچرار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
پولیس نے مسلح طالبعلم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونییورسٹی کا طالب علم تھا اور جس اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی اسی کے بلڈنگ ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔
تفتیش جاری ہے لیکن ابھی قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتولین کے درمیان کوئی تعلق، رشتہ یا معاملہ سامنے آسکا ہے۔