نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیویارک میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ شہر میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے تباہی ہو سکتی ہے جس کے پیش نظر شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی ہے۔
میئر ایرک ایڈمز نے مزید کہا ہے کہ شہری بھی ہنگامی صورتحال کے دوران احتیاط سے کام لیں اور بلا ضرورت نقل حمل سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، شہر کے سب وے سٹیشنز میں پانی بھر گیا جبکہ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔