واشنگٹن: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی
انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک گھناؤنا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
I condemn the terrorist attacks that took place in Pakistan this Friday.
— António Guterres (@antonioguterres) September 29, 2023
It is abhorrent that these attacks targeted people during peaceful, religious ceremonies.
Those responsible must be held to account.
علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو: تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔