سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سعودی عرب کی شدید مذمت

Published On 02 October,2023 08:46 am

سٹاک ہوم : (ویب ڈیسک ) سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعات پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متعدد یورپی ممالک میں اس طرح کے وقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوئیڈش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے اس طرح کے وقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو اجازت نامے جاری نہ کرے۔