تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک پر کڑی تنقید کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسلامی اتحاد کے لیے منعقد کردہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں نے شکست خوردہ گھوڑے پر پیسے لگا دیے ہیں۔
صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں نے صہیونی حکومت کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ایک پسماندہ عمل ہے، دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کا انتخاب ہتھیار ڈالنے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوتا ہے۔