واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سپیکر کے انتخاب میں حصہ لینے کا امکان ظاہر کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو ضرورت ہوئی تو مختصر مدت کیلئے سپیکر بن سکتا ہوں، بہت سے لوگ مجھے سپیکر بنانے کے حوالے سے فون کر رہے ہیں، ملک، ریپبلکن پارٹی اور عوام کے مفاد میں سب کچھ کریں گے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر کے سیاسی حریفوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے بچنے کیلئے سپیکر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔
دو روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر میک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، سپیکر کیون میکارتھی کو ہٹائے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے سپیکر کا الیکشن لڑنے کا امکان تھا، میکارتھی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے فوری بعد ٹرمپ کا نام پیش کیا گیا ہے۔