واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مقروض طلبا کیلئے 9 ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک لاکھ پچیس ہزار طلبا کو مالی ریلیف دینے کی منظوری دی ہے جس کے تحت طلبا کو قرضوں میں 9 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ایک لاکھ 25 ہزار قرض دہندگان طلبا کو 9 ارب ڈالر کا ریلیف دے گی، شہریوں اور طالبعلموں کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔