امریکی شہر بالٹی مور میں یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

Published On 05 October,2023 03:32 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر بالٹی مور میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں طلبا بھی شامل ہیں۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری خود کو محفوظ بنائیں اور علاقے میں جانے سے گریز کریں، یونیورسٹی نے بھی طلبا اور ان کے اہل خانہ کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔