اٹلی: بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published On 04 October,2023 06:54 am

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس اٹلی کے شہر وینس کے قریب واقع اوور ہیڈ برج پر جا رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر نیچے ریل کی پٹڑی پر آ گری۔

21 افراد موقع پر دم توڑ گئے، 12 زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں، حادثے پر وینس میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔