نیو یارک: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا امریکی شہری فراڈ کیس کیخلاف میرے ساتھ کھڑے ہوں گے، ڈیمو کریٹ میری وائٹ ہاؤس میں واپسی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیویارک کی اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹ رہنما لیٹیا جیمز نے فراڈ کا مقدمہ کروا رکھا ہے، کیس میں سابق صدر پر جھوٹے کاغذات سے دولت میں اضافہ کرنے کا الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ آج اس کیس میں عدالت پیش ہوئے۔
نیو یارک کی عدالت میں فراڈ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ جھوٹا الزام عائد ہے، ایسے جج کو بار سے نکال دینا چاہیے۔