انتخابات میں ردوبدل کی سازش: ٹرمپ کیخلاف ٹرائل کیلئے 4 مارچ 2024ء کی تاریخ طے

Published On 29 August,2023 02:51 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کے ایک وفاقی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابات میں ردوبدل کی سازش کے ٹرائل کیلئے 4 مارچ 2024ء کی تاریخ طے کی ہے۔

جج تانیا چٹکان نے کیس کی سماعت شروع کی تو وکیل خصوصی جیک سمتھ نے عدالت سے ٹرمپ کے ٹرائل کے آغاز کیلئے 2 جنوری کی تاریخ دینے کی استدعا کی جبکہ ٹرمپ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ صدارتی انتخاب کے 17 مہینوں بعد تاریخ دی جائے۔

جج نے دلائل سننے کے بعد ٹرائل کیلئے 4 مارچ کی تاریخ مقرر کی، ٹرمپ کے ٹرائل کی تاریخ ’سپر منگل‘ سے ایک روز قبل طے کی گئی ہے جب ایک درجن سے زائد ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ری پبلکن کے امیداوار کے چناؤ کیلئے ابتدائی مقابلہ ہوگا۔