واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھ پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ہم سب سے خوفزدہ ہیں۔
ریپبلکنز سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں، انہوں نے ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنا رہی ہے۔
امریکی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ روز سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریکی جمہوریت کے ستونوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 الزامات کا سامنا ہے جن میں الیکشن پر اثرانداز ہونے، امریکا کو دھوکا دینے، شہریوں کو ان کے ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے اور سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش شامل ہے۔