تھائی لینڈ: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

Published On 03 October,2023 07:41 pm

بنکاک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع عالمی شہرت یافتہ شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے شاپنگ مال سے مسلح ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی عمر صرف 14 سال ہے، ملزم کی شناخت سیام پیراگون کے نام سے ہوئی ہے، شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 3 لاشیں اور 10 کے قریب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 6 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی جب کہ 4 زخمی ابھی زیر علاج ہیں۔