لبنان میں 40 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

Published On 06 October,2023 11:11 pm

جنیوا: (ویب ڈیسک) لبنان میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار عمران رضا نے کہا کہ لبنان کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔

شام میں لگ بھگ 40 لاکھ افراد کو خوراک اور دیگر امداد کی ضرورت ہے، لیکن اس تعداد میں سے نصف سے بھی کم کو امداد مل رہی ہے، لبنان میں امدادی اشیا کی کمی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے۔

عمران رضا نے مزید کہا کہ عالمی تنظیم کی طرف سے فراہم کردہ امداد کی رقم زندگی برقرار رکھنے کی کم سے کم سطح سے بھی کم ہے، گزشتہ چار برس میں لبنان کو متعدد بحرانوں کے پیچیدہ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اکتوبر 2019 میں مالیاتی بحران شروع ہونے کے بعد سے ملک کا سیاسی طبقہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے مانگی گئی معاشی اور مالی اصلاحات کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے، کئی دہائیوں کی بدعنوانی اور بدانتظامی کو بحران کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عمران رضا نے بتایا کہ لبنان تقریباً ایک سال سے صدر کے بغیر ہے اور اس کے بہت سے ادارے کام نہیں کر رہے ہیں، دوسری طرف شام میں ابھی تک کوئی سیاسی حل سامنے نہیں آیا ہے۔