واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرے پر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
امریکی شہری غزہ میں جنگ بندی کے حق میں وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے جس فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری سے 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔