امریکا سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام

Published On 17 October,2023 11:31 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ کے دورے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، فلسطین ،اسرائیل جنگ میں انٹونی بلنکن سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مسلم عرب ممالک کے دورے کے دوران جب سعودی عرب پہنچے تو اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتوں کیلئے پہلے تو انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، اس کے بعد جب انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری طرف مصری صدر سیسی نے امریکی وزیر خارجہ کو یہودی ہونے کا بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ خود کو یہودی کہہ کر یہودیوں کا دکھ سمجھنے کے دعوے دار ہیں، مصر نے امریکیوں کیلئے رفاہ بارڈر کھولنے کا عمل غزہ کو غذائی امداد بھجوانے کی اجازت سے مشروط کر دیا۔