اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلا لیے جبکہ 21 بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے۔
کینیڈین وزیر خارجہ ملانے جولی نے کہا ہے کہ ہمارے 21 سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے، بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے نجر سنگھ قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 41 کینیڈین سفارتکاروں کا استثنیٰ ختم کیا تھا۔