قطری عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی

Published On 26 October,2023 07:43 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کر دی ہے، بھارت کا کہنا ہےکہ فیصلےکی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتی شہریوں کو قطر کی عدالت نے سزا سنائی ہے، فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں،عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے ۔

خیال رہے کہ قطر میں کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔