میئر لندن صادق خان نہتے فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

Published On 27 October,2023 05:17 pm

لندن: (دنیا نیوز) میئر لندن صادق خان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، معصوم بچے اور نہتے لوگ مر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ غزہ میں خوف کی فضا ہے، ہزاروں لوگ مر چکے ہیں، امداد فوری غزہ کے شہریوں تک پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرنا کوئی بہادری نہیں، تنازع بیٹھ کر حل ہونا چاہیے، میں ان کا درد سمجھ سکتا ہوں جو اس وقت جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہیں۔