غزہ: (دنیا نیوز) عرب ٹی وی الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے اہل خانہ کی اجتماعی قبر میں تدفین کر دی گئی۔
الجزیرہ کی عربی سروس کے بیورو چیف وائل الدحدوح نے اپنے بیوی، بچوں اور پوتے کی نماز جنازہ خود پڑھائی، وائل الدحدوح کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور پوتا غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائل الدحدوح کے بیٹے کی عمر 15 سال تھی جو کہ ہائی سکول کے آخری سال میں تھا، بیٹی کی عمر 7 سال اور پوتے کی عمر فقط 18 ماہ تھی۔