روضہ رسول کریمﷺ کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے

Published On 21 November,2023 09:28 am

مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) روضہ رسول کریمﷺ کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدہ علی ادریس شیخ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔

شیخ عبدہ علی کے ذمے مسجد نبویﷺ کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنا بھی تھا۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ عبدہ علی کی نماز جنازہ آج بعداز نماز مغرب مسجد نبویﷺ میں ادا کی جائے گی۔