الشفا ہسپتال حملے میں شہید 110 سے زائد فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی

الشفا ہسپتال حملے میں شہید 110 سے زائد فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفا ہسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد وہاں سے ملی تھیں، یہ لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔

ان لاشوں میں سے بعض بری طرح جلی ہوئی تھی، کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے بری طرح چھلنی تھیں، چہرے مسخ تھے اور شناخت ممکن نہ تھی۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں میں طبی مراکز کے تباہ ہونے کے باعث صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث ان لاشوں کی سائنسی اور طبی بنیاد پر شناخت کا عمل بھی مکمل نہ ہوسکا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔