صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک

Published On 24 November,2023 09:03 pm

موغا دیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور اس کے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ ملک کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے جگہ کم پڑگئی۔

صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب میں تقریباً 96 افراد ہلاک ہوگئے۔ خشک سالی اور قطط سے نبرد آزما شہریوں کو اب سیلاب کا سامنا ہے۔