نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہونیوالے چار ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ کانگریس کو صرف ایک ریاست میں کامیابی حاصل ہوئی۔
بھارت کی انتہا پسند جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی“ نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی تین مرکزی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرکے کانگریس کو حیران کر دیا، کانگریس صرف تلنگانہ میں جیت حاصل کرسکی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شو سٹاپر کے طور پر ابھرے، کیونکہ بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے مخالف کو آسانی سے شکست دی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی فی الحال 230 رکنی ریاستی اسمبلی میں 164 نشستوں حاصل کرکے آگے ہے، بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے 116 سیئٹیں درکار ہیں، اسی طرح کانگریس اسمبلی میں 65 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بی جے پی چھتیس گڑھ میں کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مضبوط جیت درج کرتی نظر آرہی ہے۔ پارٹی 55 سیٹوں حاصؒ کرچکی ہے جو کہ 90 کے اکثریتی نمبر سے صرف چند ہی قدم دور ہے۔ کانگریس، اس دوران 35 سیٹوں حاصل کرچکی ہے۔
راجستھان میں بی جے پی اس وقت 115 سیٹوں سے آگے ہے جبکہ کانگریس 69 سیٹوں پر ہے، جنوبی ریاست تلنگانہ میں کانگریس فی الحال 64 سیٹیں حاصل کرپائی ہے جبکہ بھارتیہ راشٹریہ سمیتھی (بی آر ایس) 40 سیٹوں پر ہے۔