تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نہتے فلسطینیوں کو دھمکی دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کرسکے گی۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک میں وزیر اعظم ہوں ایسا کبھی نہیں ہو گا، حماس کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، حماس کا خاتمہ کر کے اور غزہ سے دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے بعد کیا ہو گا؟، اس کے بارے میں ہم ایک لفظ میں بات کریں گے، غزہ کو غیر مسلح ہونا ہے، صرف اسرائیلی فوج ہی اسے غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے سکتی ہے اور کوئی بین الاقوامی طاقت اس کیلئے ذمہ دار نہیں ہو سکتی۔