غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مزید 4 افسران سمیت 7 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں ہمارے 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے، زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے، مزید فوجیوں کی ہلاکت کے بعد زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہو گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے اندرونی علاقوں میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری ہے اور اسرائیل کے فیلڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مارٹر گولوں، دھماکا خیز آلات سے نشانہ بنایا ہے، چھڑپوں کے دوران دشمن کی 44 گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔