غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم حماس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیل فوجی شکست کے بعد غزہ کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے، صیہونی فوج کے جنگی جرائم پر عالمی عدالت فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو شکست ہونے لگتی ہے تو بائیڈن کی مدد سے نہتے شہریوں پر حملے بڑھا دیتی ہے۔