ماسکو : (ویب ڈیسک ) روس نے یوکرین کے اہم سٹریٹجک شہر مارینکا (Marinka) پر قبضہ کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق قبضے میں لیا گیا علاقہ مارینکا روس میں شامل ہوئے علاقے ڈونئیسک کے مضافات میں واقع ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو مکمل آزاد کرانے سے روسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کارروائی میں شریک فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت نے دشمن کو پیچھے دھکیلا ہے اور اب دائرہ آگے بڑھانے کا موقع بھی میسر آیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے میرینکا پر قبضے کے دعوؤں کی تردید کی ہے جبکہ روس کے 5 فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔