ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پائلٹ نے غلطی سے جہاز کو ایئرپورٹ کے رن وے کے بجائے منجمد دریا پر اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پائلٹ کی جانب سے پولر ایئر لائنز کا طیارہ یاکو تیا کے علاقے میں منجمد دریا کولیما پر اتارا گیا۔
ایئر لائن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہیں ہوئی تھی، طیارے کی منجمد دریا میں لینڈ نگ پائلٹ کی غلطی تھی، جہاز میں 30 افراد سوار تھے جو کہ محفوظ ہیں۔