نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا اور برطانیہ نے یمن میں بمباری کرکے بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی، بمباری کےبعد روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔
جوابی کارروائی مین یمنی حوثیوں نے میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی،حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔