لندن: (دنیا نیوز) ویلز کے فرسٹ منسٹر مارک ڈریک فورڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مارک ڈریک فورڈ برطانوی ریاست ویلز میں لیبر پارٹی کے لیڈر اور فرسٹ منسٹر تھے، مارک ڈریک فورڈ نے اپنے پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق پانچ سال مکمل ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مارک ڈریک فورڈ نے کہا کہ جلد ہی نئے فرسٹ منسٹر کا اعلان کر دیا جائے گا، جب تک پارٹی نیا لیڈر منتخب نہیں کرتی پارٹی کی صدارت جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ مارک ڈریک فورڈ 2018 میں ویلز میں لیبر پارٹی کے لیڈر اور فرسٹ منسٹربنے تھے۔