نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے علاقے وڈو درا کے قریب جھیل میں تفریحی کی غرض سے آنے والے سکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں 20 سے 30 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر طلبا، سکول کا عملہ اور مقامی افراد شامل ہیں، تفریحی دورے کا اہتمام بھی سکول کی انتظامیہ نے کیا تھا تاحال کشتی الٹنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔
امدادی کاموں کے دوران 6 طلبا کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 7 کی حالت غیر ہوگئی جنھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، دو کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کی وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا تھی ، حفاظتی اقدامات جیسے لائف سیونگ جیکٹس بھی نہیں تھیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔