حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھنے کا اعلان

Published On 18 January,2024 10:18 am

یمن : (ویب ڈیسک ) یمن میں حوثی گروپ کاکہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں تازہ حملے کئے ہیں، بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز Genco Picardy پر حملے کی ذمےداری قبول کی تھی۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس کو بھجا دیا گیا ، جہاز اور عملہ محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دنیا کی دو سب سے بڑی شپنگ کمپنیوں، MSC اور Maersk نے بھی دسمبر میں بحیرہ احمر میں اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔

18 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بحری فوج کی تشکیل کا اعلان کیا تاہم سپین، اٹلی اور فرانس سمیت کئی ممالک اس اتحاد سے دستبردار ہو چکے ہیں۔