تہران: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے بیان کو سابق ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے امیدوار ٹرمپ نے جو کہا وہ محض جھوٹ تھا، عین الاسد پر میزائل حملے سے قبل ایران کا امریکا کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دور میں ایران حملہ کرنے سے پہلے واشنگٹن کو مطلع کرتا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
علی شمخانی نے مزید کہا ہے کہ انتخابی جھوٹ بولنے کے بجائے کیا ٹرمپ اپنی نیم خفیہ زندگی کی وجہ، اپنے اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق مشیر جان بولٹن اور قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کیلئے خصوصی تحفظ کے سوال کا جواب دیں گے؟۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے انہیں جنوری 2020ء کے اوائل میں بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں سلیمانی کے قتل کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اسے جوابی حملہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
— علی شمخانی (@alishamkhani_ir) February 5, 2024