ریاض(دنیا نیوز)سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی فوج کی ممکنہ چڑھائی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری طور پراجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی تباہی کی جنگ میں حمایت کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔